شاہ رخ ملک دشمن‘ ہندو ان کی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں تو سڑکوں پر خوار ہوتے  پھریں گے‘ وزیراعلیٰ یوپی کی زہر فشانی 

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)  بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کے میگا سٹارشاہ رخ خان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردے دیا۔ ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔ شاہ رخ خان کوپاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن