54  پریانتھا کیس‘ 8 گواہوں پر جرح مکمل‘ 2 آج طلب 

Mar 31, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس کی سماعت  ملتوی کردی۔ 8 چشم  دید گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔ ملزموں کے وکلا نے چشم دید گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ عدالت نے دو آخری اہم گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔
پریانتھا کیس

مزیدخبریں