عمران وزیراعظم کہلانے کا جواز کھو بیٹھے‘ مستعفی ہو جائیں: پیپلز پارٹی 

Mar 31, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے عمران خان کے خلاف اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے عدم اعتماد پر شہدا جمہوریت کے وارثین اور جمہوریت پسندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی اراکین پارلیمنٹ کا اعتماد کھو جانے کے بعد عمران خان  وزیراعظم کہلانے کا جواز بھی کھو بیٹھے ہیں۔ اعلی سیاسی حکمت عملی سے ایم کیو ایم بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہو گئی ہے۔ نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے کہا ہے اب بھی وقت ہے باعزت طریقے سے مستعفی ہو جائیں۔  بلاول بھٹو زرداری  نے جمہوری اور آئینی طریقے سے عمران خان کو شکست دی ہے۔

مزیدخبریں