کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست سے ہوش کھو بیٹھے ہیں اور سلیکٹڈ عمران خان ساڑھے تین سال تک عوام کا خون چوستے رہے جبکہ وفاقی حکومت کے وزرا کے اترے ہوئے چہرے انکی شکست کا اعتراف ہے. ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا سلیکٹڈ عمران خان ڈھٹائی چھوڑ دے کیونکہ وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے۔ شازیہ مری مزیدکہنا تھا کہ غریبوں کی بد دعاں نے سلیکٹڈ عمران خان کو انجام تک پہنچایا ہے۔