بوگس زمین کی خریداری‘ پی پی رہنما چودھری یاسین جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Mar 31, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ میاں مقصود انجم کی عدالت نے جموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے چئیرمین چوھدری یاسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالہ کردیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران گرفتار پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی کو عدالت پیش کیاگیا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر جواد شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ملزم کے وکیل نے کہاکہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں لگی ہے، عدالت نے استفسار کیاکہ ملزم کون ہے، وکیل نے بتایاکہ چوھدری محمد یاسین ملزم ہے، وکیل نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ ان پر الزام کیا یے، ایف آئی اے پراسیکیوٹرجواد شاہ نے بتایاکہ انہوں نے بطور چئیرمین بوگس زمین کی منظوری دی، دوران سماعت ملزم چوہدری یاسین نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، میں ہفتہ میں ایک دفعہ سوسائٹی کے دفتر جاتا تھا فائلیں آتی تھیں ان پر دستخط کرتا تھا، سوسائٹی نے ساری زمین ایکوائر کی اور اسکے بینفشل اور لوگ ہیں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے کہا کہ میں جج ہوں اور دستخط کرتا ہوں تو میں اسکا ذمہ دار ہوں۔

مزیدخبریں