اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وکیل صفائی کی استدعا پر شریک ملزموں کی بریت درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس عدالت آگیا ہے، اس موقع پر شریک ملزموں کے وکلا نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی، قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت تمام دلائل کو ایک بار ری فریش کرنے کی اجازت دے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اسکی ضرورت نہیں،سب چیزیں عدالت کے سامنے آ چکی ہیں۔
اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس ، شریک ملزموں کی بریت درخواستوں پر فیصلہ مؤخر
Mar 31, 2022