سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کر کے 40 سالہ بیوی اور نوجوان بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ۔ سرگودھا شہر کے علاقہ نیو سٹیلائٹ ٹائون وائے بلاک پرنس چوک کے قریب نصف شب کے قریب سیف اللہ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی آسیہ بی بی اور نوجوان بھتیجے آصف کو قتل کر دیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔