پتوکی (نمائندہ خصوصی) مجسٹریٹ ساجد محمود ساجد پتوکی کی عدالت میں تشدد کے الزام میں ہلاک مقتول اشرف سلطان کی قبر کشائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی ڈاکٹر دلدار محبوب اور ایس ایچ او سٹی پتوکی شیخ اعجاز اصل ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔گزشتہ روز پاپڑ فروش نوٹ لوٹنے والے اشرف عرف سلطان کی ہلاکت کے معاملہ پر مقتول کے لواحقین مقدمہ مدعی پرویز نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مقتول اشرف سلطان کی قبر کشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ پتوکی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔