اسلام آباد (خبر نگار) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے مفاد کی بات تحریک انصاف سے بھی کرتے رہے حکومت اتحاد میں شمولیت کے ایک سال بعد بھی مستعفی ہوئے تھے، یقین دہانیاں کروائی جاتی تھی لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہوا جسکی وجہ سے حکومت کو چھوڑا۔ پی ٹی آئی ہمارے مطالبات پر کہتی رہی کہ یہ صوبائی معاملات ہیں اسلئے ہم نے سوچا کہ مسائل کے حل کیلئے دوسرے فریق سے بات کی جائے۔ روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے صابر قائم خانی نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے پر امید ہیں فریقین نے ہمارے مطالبات مانے ہیں اور یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ایک دن میں نہیں کیا: صابر قائم خانی
Mar 31, 2022