ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ترمیمی بل متفقہ طورپر منظور 

Mar 31, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ نے ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ترمیمی بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔ بل کے تحت اب  اعضا عطیہ کرنے والے  کے ڈرائیونگ لائسنس  پر بھی  ڈونر لکھا جائے گا۔ کمیٹی نے دا پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل پر پاکستان نرسنگ کونسل اور ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو متعلقہ ادارے کے حوالے سے ر پورٹ طلب کرلی کہ ادارہ مطلوبہ شرائط پوری کرتا ہے کہ نہیں۔ وفاق کے زیر اہتمام ہسپتالوں کے لیے ایم آر آئی مشین کس کمپنی کی خریدنی ہے۔

مزیدخبریں