اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںفاطمہ فرٹیلائزر (شیخوپورہ پلانٹ) اور ایگری ٹیک کے آپریشن کیلئے مقامی گیس فراہم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں ان دونوں پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی پر استعمال ہونے والے فنڈز کی بچت ہوگی اور سال بھر کام جاری رہے گا۔ ای سی سی نے مزید ہدایت کی کہ پلانٹس کو ایک ماہ میں سسٹم گیس پر منتقل کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔ ای سی سی نے واجبات کی ادائیگی کے لیے 16 بلین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کیلئے23.3ملین روپے کی منظوری دی تاکہ ادارہ بینک آف خیبر کو اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 کی مدت کے لیے مارک اپ کے طور پر ادا کر سکے ،وزارت تجارت نے 202-26 1کی مدت کے لیے مقامی ٹیکسوںکے ڈرا بیک کی سکیم کو منظور کر لیا ، اس پر ہر تین ماہ کے بعد از سر نو غور کیا جائے گا ،اس سکیم پر لاگت کا تکمینہ79.27بلین روپے ہے ، تاہم30جون2022تک اصل کلیمز50ارب کے ہو سکتے ہیں ،ای سی سی نے وازرت تعلیم کے لئے500ملین روپے ،وازرت ہاوسنگ کے لئے681ملین روپے اور داخلہ ڈویڑن کے لئے 116.467 ملین روپے کی منطوری دی ۔