اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان خلا کا پرامن استعمال چاہتا ہے، پاکستان کو اپنے سیٹلائٹس بنانے ہیں اور ہمیں خودانحصاری کی منزل حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مضبوط عزم کی حامل ہے اور وہ کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور علم کی بنیاد پر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال انسانیت کی ترقی کیلئے ہونا چاہئے، بھارت کی طرف سے میزائل پاکستان آنا انتہائی غیرذمہ دارانہ فعل ہے، غیرذمہ دارانہ اقدامات کسی بھی بڑی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں، ہماری پہلی ترجیح ملکی دفاع کو مستحکم بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سپارکو کے زیراہتمام ’’بین الاقوامی سپیس کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں چیئرمین سپارکو میجر جنرل (ر) عامر ندیم، خلائی تحقیق کے سائنسدانوں، غیر ملکی مندوبین اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
صدر علوی