راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام کی بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان کی متضاد شخصیت ہے ، بحران کے حل کے لیے عوام کے پاس جانا ناگزیرہے، عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کاعوام کوکوئی فائدہ نہیں،،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے ذاتی مفادات کے لیے اتحادکیا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے قرطبہ سٹی میں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت منعقدہ صوبائی مجلس شوری کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،مرکزی نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،سیدعتیق الرحمن ،حسن جاویدایڈووکیٹ،چوہدری عمران انور،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ، اویس اسلم مرزا،سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب سیدتصویرحسین کاظمی سمیت دیگرذمہ داران اور صوبے بھرسے اراکین شوری نے اظہارخیال کیا۔
لیاقت بلوچ
سیاسی عدم استحکام کی بڑی وجہ عمران خان کی متضاد شخصیت ہے: لیاقت بلوچ
Mar 31, 2022