تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا مرحلہ قریب  ڈرامائی صورتحال سامنے آرہی ہے 

Mar 31, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا مرحلہ قریب آنے سے ڈرامائی صورتحال سامنے آ رہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں نئے نئے سیاسی کردار کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ خالد مگسی، شاہ زین بگتی، اسلم بھوتانی، خالد مقبول صدیقی حکومتی اتحاد کو خیرباد کہہ کر یکے بعد دیگرے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن گئے۔ تحریک عدم اعتماد لانے میں پیش پیش مولانا فضل الرحمن، میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری نے پہلا رابطہ مسلم لیگ ق سے کیا جس کے بعد ان کے اردگرد حکومتی اتحاد کے زعما رفتہ رفتہ ساتھ ملنا شروع ہو گیا۔ تحریک انصاف کے ناراض ارکان حکومت نے منحرف قرار دیئے جبکہ ان ارکان کی اکثریت اپنے خلاف پارٹی قیادت کی جانب سے سخت ایکشن کے اعلانات سے بے نیاز ہوکر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف نے پریڈ گرائونڈ جلسے سے اپنے ارکان اور اتحادیوں کو اپنی جانب متوجہ ہونے کے لئے پاور شو کا سٹیج بھی سجایا جس کا ایک مقصد وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے اتحادیوں اور ناراض ارکان کو کارکنوں کا غم و غصہ دکھانا تھا لیکن اتحادی اور ناراض ارکان اس اثر میں بھی نہ آئے۔
ڈرامائی صوتحال

مزیدخبریں