راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹریز زراعت (ٹاسک فورس)رانا علی ارشد اور امتیاز احمد وڑائچ کی مشترکہ صدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے تحت جعلی و غیر معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پنجاب رانا علی ارشدنے کہا کہ پنجاب میں زرعی ٹاسک فورس مربوط نظام اور حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ جعلی زرعی ادویات و کھاد تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھنانے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ئیں دلوائی جارہی ہیں۔ ان اقدامات سے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی ہو سکے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی تاریخ میں پہلی دفعہ جعلی زرعی ادویات و کھادوں کی روک تھام کے سلسلہ میں شکایات کے ازالہ کیلئے منفرد نوعیت کا زیروکاسٹ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (Zero Cost Complaint Management System) متعارف کرایا ہے
جعلی ادویات،کھادفروخت کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے
Mar 31, 2022