راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابقہ رنجش کی بناء پر ڈرائیور کو تیز دھار بلیڈ مار کر زخمی کرد یا گیا،تھانہ سول لائن کو بابر حنیف نے بتایا کہ وقاص سے دوستی تھی جس نے گاڑی بک کی اور بہن کے ساتھ ڈی مال ہوٹل لایا جہاں شناختی کارڈ مانگا واپس گاڑی میں آ کر وقاص بیٹھ گیا اور کچھ دیر بعدباریک تار سے میرا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی اسی اثناء میں گائوں کا لڑکا وقاص بھی آ گیا جس کے ساتھ نامعلوم افراد تھے جنہوں نے تیز دھار بلیڈ مار کر مجھے زخمی کرد یا سیکورٹی گارڈ آنے پر فرار ہو گئے،وجہ عناد سابقہ رنجش ہے۔