کراچی (کامرس رپورٹر ) تیل اورگھی بنانے والی کمپنیوں کا کسٹم سے مال نہ اُٹھانا غریب آدمی کی مشکلات مزید بڑھانے کا باعث بننے لگا۔شہر میں برانڈڈ گھی وتیل کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن کے مطابق برانڈڈ کمپنی کے تیل و گھی کا 5 کلو ڈبا 2500 روپے کا ہوگیا ہے۔ اور قیمتوں میں یہ اضافہ محض15 روز میں ہو،ا جس کے بعد کھلے تیل کی قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے دکاندار مہنگا خرید کر کم قیمت پر کیسے فروخت کرے گا۔