لاہور(سپورٹس ڈیسک ) مصر کی فٹبال فیڈریشن نے سینیگال کیخلاف ایک باضابطہ شکایت درج کرائی ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیم کو ڈاکار میں گھریلو شائقین نے نسل پرستی اور "خوف زدہ" کیا تھا۔مصر کے کپتان صلاح کو گرین لیزر پوائنٹرز سے نشانہ بنایا گیا۔ مصری ٹیم کی بس پر حملہ کیا گیا۔مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ میچ سے قبل سینیگالی ہم منصب کیخلاف باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔سٹینڈز میں جارحانہ بینرز آویزاں ہونے کے بعد مصری ٹیم کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا۔ شائقین نے مصری فٹبالرز پر وارم اپ کے دوران بوتلیں اور پتھر برسائے ۔انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹیم پر نسل پرستی ‘ دہشت گردی ‘مصر کی سینیگال فٹبال فیڈریشن کیخلاف شکایت
Mar 31, 2022