پشاور( نوائے وقت رپورٹ )خیبرپی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران چارسدہ روڈ پشاورمیں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری سے جعلی مشروبات برآمد کرکے اسے سیل کردیا ۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے بتایا کہ چارسدہ روڈ پر گھر کے اندر قائم یونٹ میں مختلف کیمیکلز کی آمیزش سے مشروبات کو رمضان المبارک کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کیاجانا تھا،چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں پیکنگ میٹریل بھی ضبط کرلیا گیاہے۔