اسلام آباد (اے پی پی)سوئزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سوئزر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 29.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوئزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 25.8 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری 2022 میں سوئزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ملین ڈالرتھا۔
سوئزر لینڈ سے ترسیلات زر میں 16فیصد بڑھوتری
Mar 31, 2022