ریٹیل سیکٹر کا کاروبار 20 کھرب ،ایف بی آ رمیں 20 فیصدرجسٹرڈ 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور آٹومیشن کیلئے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کا مقصد نہ صرف معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے بلکہ ریونیو لیکیج کو بھی روکنے کی کوشش کرنا ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ریٹیل سیکٹر کا سالانہ کاروبار تقریباََ 20 ٹریلین روپے ہے لیکن ٹیکس کی تعمیل کیلئے ایف بی آر کو صرف 20 فیصدٹیکس ملتا ہے۔ایف بی آر کی انعامی سکیم کے تحت ایک ما ہ میں 2لاکھ60ہزار صارفین کی رسیدوں پر خریداری،فروری میں 38ملین ، جنوری میں 37ملین انوائسز کاٹی گئیںجبکہ 3600پرچون فروش انعامی سکیم کیساتھ رجسٹرڈہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک تقریبا 4,200 پرچون فروشوں میں سے3,600نے پہلے ہی اپنے کاروباری آپریشنز کو انعامی سکیم کیساتھ مربوط کر لیا ہے۔ ان کے 17,000 آوٹ لیٹس میں 19,500 سے زیادہ کیش کاونٹرز کیساتھ مکمل طور پر رجسٹرڈہیں۔

ای پیپر دی نیشن