خوردنی تیل کی بڑھتی قیمتیں، بھارت نے روسی سن فلاور آئل خرید لیا

نئی دہلی ( این این آئی)بھارت کے ایک نجی ادارہ نے ملک میں خوردنی تیل کی قلت اور بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے روسی سن فلاور آئل مہنگے داموں خرید لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ادارہ نے روسی سورج مکھی تیل کی اپریل میں 45,000 ٹن کھیپ کیلئے ریکارڈ بلند قیمت پر معاہدہ کر لیا ہے، کیونکہ یوکرین سے سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو چکا ہے۔بھارت خوردنی تیل کا دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، دریں اثناء انڈونیشیا نے پام آئل کی سپلائی محدود کر دی ہے اور جنوبی امریکہ میں سویابین کی فصل کم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ۔جس سے سبزیوں کے تیل کی دستیابی سکڑ گئی ہے۔ اس کمپنی نے اپریل کی ترسیل کیلئے 12,000 ٹن روسی سورج مکھی کے تیل کا معاہدہ کیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق بھارتی ریفائنرز نے روس سے سورج مکھی کا خام تیل 2,150 ڈالر فی ٹن کی ریکارڈ قیمت پر خریدا ہے، جس میں لاگت، انشورنس اور فریٹ بھی شامل ہیں، روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے قبل یہ قیمت 1,630 ڈالر تھی۔

ای پیپر دی نیشن