اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین، سکیورٹی کے بہترین اقدامات کیے : ڈاکٹر عامر 

Mar 31, 2022

لاہور (بزنس رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ،ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ اور ٹرسٹ پراپرٹیز کو محفوظ اور منافع بخش بنانے کیلئے نئی اصلاحات رائج کی گئیں۔ یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں بھی ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ عمل میں آئے گا۔جبکہ ملک میں اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کی گئی اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے جبکہ اقلیتی طلبا و طالبات کیلئے فنڈز بھی مختص کیے گئے ۔وہ گزشتہ روز اپنی صدارت میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ صاحبزادہ حامد مسعود گوندل اورملک بھر سے ہندو،سکھ اور سرکا ری و نیم سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف اضلاع میں پراپرٹیز کو لیز پر دینے اور انتظامی و دیگر مختلف اُمور ایجنڈا آ ئٹم زیر بحث آئے۔ جانکی دیوی ہسپتال،ایجوکیشنل ونگ کو ایڈہاک ریلیف،ڈسپریٹی الائونس و دیگر مختلف اُمور بارے ایجنڈا آئٹم شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر بورڈ ممبران نے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اوردیگر اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیئرمین بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں