اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید برائے سال 2022-23 جاری ہے جس کی آخری تاریخ 31مارچ 2022ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے پہلے ہی اپنے ممبران کو بذریعہ لیٹر، ای میل، ویٹس ایپ اور ایس ایم ایس ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام ان ممبران، جنہوں نے ابھی تک اپنی ممبرشپ کی تجدید نہیں کرائی، سے درخواست کی ہے کہ وہ آخری تاریخ ختم ہونے سے پہلے پہلے ممبرشپ کی تجدید کرا لیں۔ اس مقصد کیلئے آئی سی سی آئی کا دفتر آج صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔