کراچی (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی بابل بھیو و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت9اپریل تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی بابل بھیو و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی بابل بھیو عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کے رخصت کے باعث عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر نیب پراسیکوٹر دلائل دیں گے۔ نیب کے مطابق ملزم بابل بھیو کے بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ملزمان پر چار کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی کرپش کا الزام ہے۔
ریفرنس