آئی بی اے:غیراخلاقی حرکات  میں ملوث طالب علم کو نکال دیا گیا

کراچی (نیوز رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی ہدایت پر کیمپس میں مخصوص طلبہ کی محفل، نیم برہنہ لباس، رقص و غیر اخلاقی حرکات میں ملوث طالب علم کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ آئی بی اے سے منسوب پریس اور سوشل میڈیا میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو سے متعلق معاملے کی جانچ آئی بی اے اسٹوڈنٹ کنڈکٹ کمیٹی نے کی۔ کمیٹی کے نتائج کے بعد اس معاملے میں ملوث ایک طالب علم کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ دوسرے طالب علم کو آئی بی اے کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، طالب علم کو کیمپس تک رسائی، ہاسٹل تک رسائی کو منسوخ کرنے، اور کسی بھی دوسری ادارہ جاتی سہولیات اور خدمات تک رسائی کو روک دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں  آئی بی اے کے احاطے میں تمام سماجی اور موسیقی کی تقریبات کو اگلے نوٹس تک روک دیا گیا ہے۔
نکال دیا

ای پیپر دی نیشن