عرب اتحاد کا رمضان میں یمن میں فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان

Mar 31, 2022

صنعاء / ریاض (آئی این پی)عرب اتحاد نے ماہ رمضان کے مہینے میں یمن میں فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کی قانونی حیثیت کی بحالی کے کوشاں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔عرب اتحادی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ خلیج کے تعاون کونسل کے سیکرٹری جرنل کی درخواست اور یمن کے بحران کے خاتمے اور پائیدار سیاسی حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔عرب اتحادی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اپنے بیان میں عرب اتحاد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف اپنی جگہ پر قائم اور مضبوط ہے جو کہ یمنی حکومت کے سیاسی و فوجی اقدامات کے حق میں ہے جبکہ ہم اس موقف پر بھی قائم ہیں کہ یمن کے عوام کی خواہشات کے مطابق ملک کی بحالی کے لیے ان کے ساتھ ہیں۔
عرب اتحاد

مزیدخبریں