تحریک لبیک   کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی،قاسم فخری 


 بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کے  دورہ بہاولنگر  میں سید سردار شاہ گولڑوی قاری احمد دین سیال اور امان اللہ مانی نے استقبال کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے   ہار پہنائے اور   پتیاں نچھاور کی رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری نے   بتایا کہ میرا  بہاولنگر کا دورہ خصوصی طور پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان سے ملاقات کرکے پارٹی کی تنظیمی صورت حال کا جائزہ لینا ہے پاکستان تحریک لبیک پاکستان کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے سابقہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک لبیک نے بڑے کم وقت میں بہت زیادہ ووٹ لئے تھے آئندہ الیکشن میں ٹی ایل پی کی تیاریاں مکمل ہیں اور میں میڈیا کے توسط سے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک لبیک پاکستان کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر ایک موقع دیں تاکہ ملک میں اسلامی حکومت کے ساتھ ساتھ اسلامی قانون بھی لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن