ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)وارڈنمبر5کے ناکارہ سیوریج نظام سے تنگ سابق سول ڈیفنس آ فیسرنے ڈویلپمنٹ کے لیے چیف آ فیسرکودرخواست دے دی فوری حل کروانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطانپور کے رہائشی سابق سول ڈیفنس آ فیسروہاڑی محمد اکرم شہزادنے چیف آ فیسروہاڑی کو درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیاکہ وارڈ نمبر 5 کے ناکارہ سیوریج نظام کے باعث مسلسل گندہ پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے اور جوہڑ کا منظر ہے جو شہریوں کے لیے سردربناہواہے جس کو متعددبارانسپیکٹرٹاون کمیٹی میلسی کے نوٹسمیں بھی لایا گیا لیکن کوئی ملازم بھی سیوریج صفائی ستھرائی کے لیے نہیں پہنچا۔