رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) وائلڈلائف انسپکٹر عبدالمجید نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ ہمراہ واچروائلڈلائف ڈیوٹی پر موجودتھاکہ اسے اطلاع ملی کہ موضع بھل چک جنگل کے علاقہ میں شکاری سرچ لائٹ کے ذریعے غیرقانونی طورپر خرگوش کاشکار کھیلنے میں مصروف ہیں، جس پر وہ واچرمحمدعامر کے ہمراہ موقع پر پہنچا اورشکاریوں محمدخلیل، شکیل احمد، نذیراحمد و دوکس نامعلوم کوشکار کھیلنے سے منع کیا تو شکاری طیش میں آگئے اور اسے اورواچر کو تھپڑوں، مکوں سے تشدد کانشانہ بنایا اورواچر عامر کی جیب میں موجود 4320روپے نکال لیئے، اوراسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
، ملزمان نے غیرقانونی شکار اور کارسرکار میں مزاحمت کی ہے، پولیس نے وائلڈ لائف انسپکٹرکی شکایت پر شکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
غیر قانونی شکار سے منع کرنے پر محکمہ وائلڈلائف عملہ پیٹ دیا
Mar 31, 2022