مقابلہ حسن قرات، جائزہ نعت خوانی:محمد علی زید اورمحمد اعظم اول

Mar 31, 2022


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں میں دوروزہ ادبی تقریبات کے پہلے روز طلبہ کے درمیان مقابلہ حسن قرات اور جائزہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا، صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر جاوید اصغر نے کی انہوں نے کہا کہ سیرت النبیؐپر عملکے بغیر ہمارا زوال کمال میں نہیں بدل سکتا: جبکہ مہمان خصوصی مذہبی سکالر پروفیسر عبدالصمد طاہر تھے۔مہمانان اعزاز پروفیسر شاکر علی اور پروفیسر محمد خلیل تھے، مقابلہ حسن قرات میں محمد اعظم نے پہلی محمد علی زید نے دوسری اور طلحہ رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جائزہ نعت خوانی محمد اعظم اول انصر علی دوم اور خالد رؤف سوم رہے، پروفیسر عبدالصمد طاہر نے کہا کہ قران ایک نعمت بھی ہے،شفاعت بھی، رحمت بھی اور ہدایت بھی،اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس کا مطالعہ کرکے اپنی زندگیوں میں یہی خصوصیات پیدا کریں۔ڈاکٹر جاوید اصغر نے کہا کہ جب تک قران اور سیرت النبی ہمارے گھر، بازار، عدالت، تجارت، پارلیمنٹ اور تعلیمی اداروں میں نہیں آتی ہمارا زوال کمال میں نہیں بدل سکتا۔

مزیدخبریں