ملتان ( سماجی رپورٹر )آنکھیں قدرت کا انمول عطیہ ہے ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ہمیں نظر کی حفاظت ابتدائ سے کر نی چا ہیے۔ موجودہ دور میں فضائی آلودگی ہمارا جدید طرز زند گی،ٹیلی ویژن،موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال سے ہماری آنکھوں کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں اس سے بچاؤ کے لیے معاشرے میں شعور آگاہی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 305این ون پاکستان عبدالرحمن نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں کے لیے لگائے گئے فری آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔جبکہ ڈاکٹر ابو بکر سعد، محمد افضل سپرا،محمد اعظم چوہدری،فرخ عمر چوہدری،میاں جاوید اقبال،پرویز احمد سلہری،فاروق یوسف،عمران خالد،ڈاکٹر اعجاز بھی موجود تھے۔
ٹیلی ویژن،موبائل فون،کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال آنکھوں کیلئے نقصان
Mar 31, 2022