پی ایس او کی ٹوٹل انرجیز ایوی ایشن کے ساتھ شراکت داری کی تجدید 

Mar 31, 2022

کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او)نے ٹوٹل انرجیز ایوی ایشن ( ٹی ای اے ) کے ساتھ فیول سپلائی اور ٹیکنیکل سروسز کی فراہمی کے معاہدوں دستخط کئے ہیں،ٹوٹل انرجیز ا یو ی ایشن کے پیرس ،فرانس میں واقع ہیڈ کوارٹر لا ڈیفنس میں؎معاہدوں پر دستخط چیف سپلائی چین آفیسر، پی ایس او، عبدالسمیع اور صدر ، ٹی ای اے جوئل ناوارون نے کئے۔ دونوں کمپنیوں کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ چار دہائیوں پر مشتمل تجربے کے ساتھ جیٹ فیول کی مارکیٹ میںتقریباََ95 فیصد شئیرز رکھنے والی کمپنی پی ایس او پاکستان میں ایوی ایشن کے کاروبار میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کمپنی ملک بھر میں ری فیولنگ کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ دس بڑے ایئرپورٹس پر جیٹ فیول فراہم کررہی ہے۔ ٹوٹل انرجیز ایو ی ایشن جوائنٹ انسپکشن گروپ کا ایک ضامن رکن ہے جو ایوی ایشن فیول سپلائی کے معیار ات کی ترقی کیلئے دنیا کی صف اول کی ایک کمپنی اور عالمی ایوی ایشن کی ٹیکنیکل کمیٹیوں ( آئی اے ٹی اے ۔ٹی ایف جی، انرجی انسٹی ٹیوٹ اور اے ایس ٹی ایم ) کی رکن ہے۔ اس کا نیٹ ورک 70 ممالک کے 250 عالمی ہوائی اڈوں پر محیط ہے۔
 پی ایس او اور ٹوٹل انرجیز ایوی ایشن کے مابین تقریباََ40 سال سے شاندار کارروباری تعلقات قائم ہیں جو پی ایس او کے معیار اور اعلیٰ کارکردگی کے عزم کا مظہر ہے۔ شراکت داری کی تجدید نہ صرف فیول سپلائز اور ٹیکنیکل سروسز کو اسٹریم لائن کرے گی بلکہ پی ایس او کو اپنے بنیادی آپریشنز میں سیفٹی ، معیار اور کسٹمر کے تجربے کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی معیارات کو یقینی بنانے کے قابل بنائے گی۔دونوں فریقین نے اپنے اشتراک کو مزید بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی ایس او اپنے بنیادی آپریشنز میں پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کی فراہمی کے ذریعے ملک کی  ہوائی ، زمینی اور سمندری تر سیل کے لئے اپنے صارفین کو جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  

مزیدخبریں