کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے بی ٹو بی ای کامرس اسٹارٹ اپ جگنو اورمینا ریجن کی ای کامرس لیڈر Sary نے بی ٹو بی ای کامرس کے مستقبل کو بدلنے کے لیے $22.5 ملین کی ابتدائی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے اتحاد قائم کیا ہے،جس سے جگنو کی ترقی اور توسیع کو تیز تر کیا جائیگا۔ جگنو کی سیریز راؤنڈ Aمیں یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری، سری کی سربراہی میں" سرمایاکار" اور "سسٹمز لمیٹڈ " نے کی ہے، جو جگنو کو پاکستان میں اپنے بی ٹو بی ای کامرس ایکو سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے اور ریٹیل سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے قابل بنائے گی۔
ای کامرس اسٹارٹ اپ جگنومیں 22.5ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری
Mar 31, 2022