آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر وائٹ بال سیریز سے باہر


لاہور(یواین پی)آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے سبب وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے وہ وائٹ بال سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہیں، ان کا اسکین کرایا گیا ہے، اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کیلئے دستیاب ہیں یا نہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 31 مارچ کو کھیلا جائے جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو ہوگا۔ علاوہ ازیں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپرل بھی کھیلا جائے گا۔وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن