پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 10 سال میں صرف 2 ون ڈے فتوحات

Mar 31, 2022


لاہور (یواین پی) پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ کیساتھ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے فارمیٹ میں بھی ریکارڈ بہتر نہیں ہے، قومی ٹیم تقریباً 10 سالوں میں صرف 2 ہی میچز میں کامیابی حاصل کرسکی ۔ ورلڈکپ 2011ء میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ میچز کی مسلسل 34 فتوحات کو بریک لگانے کیساتھ گزشتہ ایک دہائی میں گرین شرٹس کینگروز کیخلاف صرف دو ہی کامیابیاں حاصل کرسکے ہیں۔دونوں ٹیمیں اس عرصے میں 18 میچز میں مدِمقابل آئیں اور ان میں سے 16 مرتبہ آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی جبکہ قومی ٹیم کے حصے میں صرف 2 فتوحات آئیں۔پاکستان ٹیم نے ان دونوں میچوں میں سے ایک میچ 31 اگست 2012ء کو ابوظبی میں جب کہ دوسرا میچ 15 جنوری 2017ء کو میلبورن میں جیتا تھا۔ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے مجموعی ایک روزہ میچز کی بات کی جائے تو یہاں بھی آسٹریلیا کا پلڑا واضح طور پر بھاری دکھائی دیتا ہے۔کینگروز نے 105 مجموعی میچز میں سے 69 میں کامیابی حاصل کی جب کہ قومی ٹیم 32 میں سرخرو ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی بھی ہوا جب کہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔                   

مزیدخبریں