لودھراں،وہاڑی،گگو منڈی،میلسی،بورے والا ،گڑھاموڑ،جہانیاں،کوٹ دو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار،خبر نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت) وارداتوں میں شہری نقدی قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ،نو سر باز خود کو ہسپتال ملازم ظاہر کر کے مریضہ کے طلائی زیور ،نقدی اور موبائل لوٹ کر رفو چکر ہو گیا۔لودھراں سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق چک نمبر 28ایم دنیاپور کے رہائشی ربنواز نے پولیس تھانہ سٹی لودھراں کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں ضعیف العمر شخص ہوں بیوی سکینہ بی بی کی آنکھوں کا آپریشن کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال آیا جہاں نامعلوم شخص نے خود کو ہسپتال کے عملہ کا بندہ ظاہر کیا اور کہا کہ آپ کی بیوی کے آپریشن کیلئے پہلے فائل بنوانا پڑے گی جس کے بعد وہ ہمیں کمرے میں لے گیا اور میری بیوی کے کانوں سے طلائی بالیاں آدھاتولہ د نقدی 800 اور د نوکیا موبائل لے لیا اور کہا کہ آنکھوں کے آپریشن کے بعد آپ کو مل جائے گا جس کے بعد و رفو چکر ہو گیا۔ وہاڑی سے نامہ نگار،خبر نگار کے مطابق ہومیو ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم بیٹی کو یونیورسٹی سے لے کر گھر جارہا تھا کہ دو نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل سوار چلتے موٹر سائیکل سے لڑکی کے ہاتھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔: بستی کپر والی کے محمد عابد سے نقدی 4ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق گگو سٹی کالونی کا دکاندارجنرل سٹور پر موجود تھا کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوارڈاکو پانچ ہزار نقد، موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں چک نمبر247۔ای بی کے رہائشی عمر حیات کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔میلسی سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگارکے مطابق 4 نامعلوم ڈاکو ہاشم کے گھر سے 10 تولے زیور تین موبائل اور 5لاکھ 53 ہزارڈکیتی کر کے فرار ہو گئے ۔چک نمبر 138 ڈبلیوبی کا حبیب گائے فرو خت کر کے موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہا تھاکہ راستے میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو 2لاکھ 86 ہزا ر 500 روپے نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت کے مطابق فیض احمد سکنہ 35کے بی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر کے فرار ہو گیا، 261ای بی میں واقع دوکان سے نامعلوم چور قیمتی کپڑا اور 25ہزار نقدی چوری کر کے فرا رہو گئے، مرضی پورہ میں قائم ورکشاپ سے دس لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا ، نامعلوم چور عمر حیات کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرا رہو گئے۔گڑھاموڑ سے نامہ نگار کے مطابق چک112wb کے کاشتکار آصف علی گوندل کے بھانے سے چور5 جانور سوزوکی پیکپ میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے تھے ، چور اور جانور سوزوکی پیکپ منڈی میں موجود تھے کاشتکار نے لوگوں کی مدد سے چورحنیف اور جانور قابو کرلیئے ۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار کے مطابق چور حنیف کریانہ سٹور، ریاض میڈیکل سٹور اور ظفراللہ چوک پر دو دکانوں کے تالے توڑ کرنقدی چرا کر فرار ہوگئے، چک نمبر 138 دس آر میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمود احمد کی ہمشیرہ کے جنازہ کے موقع پر چور واپڈا ملازم بلال اور شہری محمد زاہد کی موٹر سائیکل لے گئے، جبکہ علی شیر واہن کے رہائشی محمد شفیق کی موٹر سائیکل جوس کارنر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ کوٹ ادو سے خبر نگار کے مطابق وارڈ نمبر 9 کے رہائشی اسرار حسین شاہ کا موٹر سائیکل ، محلہ جوگی والا میں محمدعبیداللہ ڈیٹ کاسوئی گیس میٹر چور ی ہو گیا، مطلوب اشتہاری اسلم موہانہ کو فرار کرانے پر دوکاندار بشیرموہانہ کو پو لیس نے گرفتارکرلیا۔مقدمات درج کر لیے گئے
وارداتیں