سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں ایک صحافی سمیت دو کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ اور ایک اور نوجوان کو شہر کے علاقے رعناواری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ رئیس احمد بٹ آن لائن نیوز پورٹل’’ ویلی نیوز سروس ‘‘سے وابستہ تھے۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بڈگام کے قریب سوپور بارہمولہ روڈ پر بھارتی فوج کے ٹرک کی ایک ٹریکٹر اور ایک موٹر سائیکل سے دانستہ ٹکر کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔
کشمیر
قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری صحافی سمیت 2نوجوان شہید
Mar 31, 2022