اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید بلوچ کی عدالت نے سندھ ہاؤس حملہ واقعہ میں اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست میں پولیس رپورٹ پر اعتراضات سے متعلق ایس ایس پی شکایات سے جواب طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئے۔ راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے دو متفرق درخواستیں دائر کیں جن میں پولیس کی جانب سے بوگس کمنٹس اورکیس میں دہشتگردی دفعات شامل نہ کرنے کی شکایت کی گئی۔ عدالت نے ایس ایس پی شکایات سے دونوں درخواستوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت5 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔
سندھ ہائوس حملہ