شہر اولیا میں ڈھول اور جھومر کی تھاپ پر رنگا رنگ فیملی جشن بہاراں کا آغاز

ملتان(خبر نگار خصوصی ) شہر اولیاء میں ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے زیر اہتمام دو روزہ رنگا رنگ فیملی جشن بہاراں کا آغاز ہوگیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور آر پی او جاوید اکبر ریاض نے قلعہ کہنہ پر فیتہ کاٹ کر بہار میلے کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم اور سی پی او خرم شہزاد نے بھی تقریب میں بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔اس موقع پر ڈھول اور جھومر کی تھاپ پر بہار کے میلے کا آغاز کیا گیا اور فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔شہریوں کی کثیر تعداد فلاور شو میں بکھرے رنگوں سے محظوظ ہونے قلعہ کہنہ سٹیڈیم پہنچی اور رنگا رنگ پروگرامز میں شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،اخلاق احمد اور رضوان نذیر سمیت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنرز صدر و شجاع آباد بھی شریک ہوئے۔فلاور شو کے دوران محکموں کی جانب سے سٹال بھی لگائے گئے جبکہ روایتی ڈاچی ڈانس بھی پیش کیا گیا۔تقریب کی نظامت سجاد جہانیہ اور عامر شہزاد صدیقی نے کہ قبل ازیں کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر نے دمدمہ کے گراؤنڈ میں سجائے گئے فلاور شو اور سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ جشن بہاراں طویل لاک ڈاؤن کے بعد شہریوں کو تفریح کا سنہری موقع فراہم کررہا ہے دو روزہ رنگا رنگ جشن میں سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت سے فیسٹول کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں سجاکر خوشیوں کے رنگ بکھیرے جس پر ڈپٹی کمشنر داد کے حقدار ہیں جبکہ بہار کے استقبال میں تمام محکموں کا کرادر بھی قابل ستائش ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کو جشن بہاراں کے دوران بھرپور سیکورٹی اور پرامن ماحول فراہم کریں گے۔دو روزہ بہار میلہ میں کلچرل شو،صوفی نائٹ اور مشاعرہ بھی ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے شہر کو بھرپور انداز میں سجایا گیا ہے جس پر بزنس کمیونٹی کے شکرگزار ہیں۔دریں اثناء جشن بہاراں کے افتتاح کے بعد قلعہ کہنہ قاسم اسٹیڈیم میں بھرپور پروگرامز اور سٹالز کا بھی آغاز کیا گیا جبکہ:جشن بہاراں کے سلسلے میں مختلف اداروں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں نمائشی سٹال پوری آب وتاب کے ساتھ سجا د  ئیے ہیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی  جانب سے  سٹال لگایا گیا ہے۔
جشن بہاراں

ای پیپر دی نیشن