ڈاکٹر کے بیٹے کے اغواء کا مقد مہ مدعی کے بیان  پر جرح مکمل سماعت 13اپریل تک ملتوی 

Mar 31, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے مقامی ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر مدعی کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق 4 جولائی 2021 کو مقدمہ اغوا برائے تاوان درج کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق ملتان کے علاقے مختیار ٹاؤن سے تاوان کے لیے ڈاکٹر غلام شبیر کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے زین العابدین کو اغوا کیا گیا۔ جسے پولیس نے 6 جولائی کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
مقامی ڈاکٹر

مزیدخبریں