علی پور+علی والی ،رحیم یارخان(نامہ نگار، کرائم رپورٹر)زمیندار کے پالتو کتوں نے غریب کسان کے بیٹے کو کاٹ کر لہو لہان کر دیا، والد زخمی بیٹے کو ہسپتال لے گیا جہاںڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب تھانرس نے علاج معالجہ سے انکار کر دیاتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور کے علاقہ نذرو والی ہٹی بستی پتافی کے رہائشی حبیب خان پتافی نے بتایا کہ میرا آٹھ سالہ بیٹا گھر کا سودا لینے گیا اسی دوران مقامی زمیندار کا کتا حملہ آورہو گیا جس پر بستی کے دیگر کتے بھی ساتھ مل گئے اورٹانگوں سمیت دیگر بری طرح کاٹ لیا کتوں کے کاٹنے سے میرا بچہ زخمی ھو کر بے ہوش ھو گیا زخمی حالت میں جب بچے کو مقامی سرکاری ہسپتال BHU بستی چنجن طبی امداد کیلئے لایا گیا تو کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا جبکہ چوکیدار اور نرس وہاں موجود تھی نرس نے فوری طبعی امداد انجیکشن یا پٹی کرنے کی بجائے بچے کے والد کو ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا تو حبیب پتافی اپنے بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور لے آیا جہاں زخمی بچہ ایمر جنسی وارڈ میںزیر علاج ھے ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، رابطہ پر ڈیوٹی آفیسر تھانہ صدر نے بتایا کہ تحریری درخواست نہیں ملی ہے۔ علاوہ ازیںرحیم یارخان و نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے مزید8افراد شیخ واہن کی رہائشی45سالہ صغری بی بی، چک104پی کی رہائشی15سالہ شبیراں بی بی، سردارگڑھ کے رہائشی34سالہ اویس، محمدپورکی رہائشی50سالہ پٹھانی مائی، امین گڑھ کے رہائشی25سالہ کرن جی، راجن پور کے رہائشی 45سالہ عطاء اللہ، بدلی شریف کے رہائشی14سالہ سمیراور آباد پور کی رہائشی10سالہ عابدہ کوآوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کردیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کتوں کے حملے
زمیندار کے پالتو کتوں نے کسان کے بیٹے کو کاٹ کر لہو لہان کر دیا
Mar 31, 2022