سرا ے سدھو،رحیم یارخان(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) حادثات میں ماموں بھانجا سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔سرا ے سدھو سے نامہ نگار کے مطابق سٹی گیٹ کے نزدیک تیز رفتار بے قا بو منی ٹرک نے سبزی منڈی سے گھر واپس آنے والے ماموں بھانجے کو ٹکر ما ر دی، ٹکر میں دو نوں مو ٹر سائیکل ثقلین ولد محمد افضل قوم انصاری، یونس ولد غلام محمد سکنہ کینا ل روڈ کبیروالا شہربری طر ح کچلے گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے مو قع پر خالق حقیقی سے جاملے،رحیم یارخان سے کرائم رپورٹرکے مطابق سردار گڑھ کا رہائشی15سالہ حامد موٹرسائیکل پرتیزرفتاری سے جارہا تھاکہ بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکراگیا اور جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا، خان بیلہ کا رہائشی13سالہ فہد بھی موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہونے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔
حادثات