ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام کھلا خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے روزانہ کی بنیاد پر جارحانہ،غیر حکیمانہ ،غیر دانشمندانہ بیانات حکومت کے نامہ اعمال میں ملک و ملت کی خدمت کا کوئی عمل نہیں۔آپ نے سیاسی انتہا پسندی مخالفین کی توہین و تذلیل کا اسلوب بنا کر ملک کو طویل مدت کے لیے سیاسی شدت اور انتقامی رویوں میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلی ہی پارٹی کے اندر کا مختلف حلقوں میں تنازع کا باعث تھی تو آپ نے ضد اور ہٹ دھرمی سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ کو بدانتظامی ،کرپشن کا کیوں شکار کیاجس کے آپ ذمہ دار ہیں۔عدم اعتمام کی تحریک کا مقابلہ آئینی و جمہوری بنیادوں پر کرنے کی بجائے آپ نے جلسوں اور ریلیوں کا راستہ اختیار کیا یہاں بھی عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے الزام تراشیوں اور بدکلامی ،بدزبانی اور زبان درازی سے سیاسی شدت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا۔ عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی اب بے معنی ہوگئی ہے۔اب یہ نظام نہیں چلے گا اقتدار سے چمٹے رہنا مزید تباہی لائے گا۔سیاسی بصیرت کا تقاضا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔
لیاقت بلوچ