شاعر محقق اور نقاد رانا خالد محمود کی چارتصانیف  کی تقریب رونمائی

Mar 31, 2022


کراچی ( نیوز رپورٹر) بزم یاران سخن کراچی کے تحت معروف شاعر ،محقق اور نقاد رانا خالد محمود کی چارتصانیف  ہجر ناتمام ،مری جستجومدینہ ،آگہی اور حسن حمیدی پر ایم  فل کے مقالے کی تقریب رونمائی ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی محقق اور نقاد اکرم کنجاہی تھے۔ مہمان اعزازی آفتاب عالم قریشی ،نسیم شیخ اور ڈاکتر مرزا علی اظہر تھے۔اس موقع پر مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں اکرم کنجاہی نے کہا کہ رانا خالد محمود قیصر اردوادب کی ترویج اوراشاعت میں مصروف ہیں،ان کی 10 کتب شائع ہوچکی ہیں ،6 زیر طباعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا خالد محمود قیصر کی شاعری اور نثر نگاری قابل توجہ ہے۔ان کے مضامین اور نثر نگاری میں ان کا مشاہدہ ،مطالعہ اور ذاتی تجربہ جھلکتا ہے۔صدر نشست سعید الظفر صدیقی نے رانا خالد محمود قیصر شاعری کے ساتھ نثر نگاری اور تحقیق پر بھی توجہ دے رہے ہیں یہ بات خوش کن ہے۔حسن حمیدی پر ایم فل کا مقالہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی ادبی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔۔رانا خالد محمود قیصر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ سمجھے ہیں کی کسی بھی کام کو اخلاص اور محبت سے کیا جائے تو اس میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے اور شاعری ہو یا نثر نگاری وہ اس میں اخلاص اور محبت کو شامل رکھتے ہیں۔درین اثنا شعری نشست میں قمر جہاں قمر ،مہرجمالی ،سلمیٰ رضا سلمیٰ ،شاہد عروج خان ،ایڈووکیٹ رفیق مغل ،سید شائق شہاب ،رارف شیخ ،یحییٰ چوہان ،،ضیازیدی ،افضل ہزاروی،رانا خالدمحمود قیصر،حمیدہ کشش ،یاسر سعید ،،حامد علی سید ،کشور عدیل جعفری ،نسیم شیخ ،ڈاکٹر نثار احمد نثار،یاسمین یاس ،آفتاب عالم قریشی ،ڈاکٹر مرزا علی اظہر ،،شاہد اقبال ،نظر فاطمی ،اکرم کنجاہی اورصاحب صدر سعید الظفر صدیقی صدارتی خطبہ وکلام عطا کیا۔

مزیدخبریں