کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے ہمیں اپنے اسلاف ونظریئے پرگامزن ہونا ہوگا ،پاکستان کو ریاست مدینہ طرز پر چلانے کیلئے قومی ادارے اور مذہبی وسیاسی جماعتیں کردار ادا کریں ،عدل وانصاف کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرتے بلکہ انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں ،نظریاتی کارکنان کسی بھی تنظیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے قائدین وکارکنان کی ملک کی سلامتی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں اور شہادتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہمیں ملک کی ترقی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا ہے ،نیو جنریشن ہمارا مستقبل ہے حکومت انہیں آگے آنے کے موقع فراہم کرئے ،رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر ہمیں ملک کے معاشی واقتصادی اور ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ،حکومت غریب طبقے کو کاروبار کرنے کیلئے اسمال انڈسٹری لگانے اور بلا سود قرضے فراہم کرئے ،ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دیتے ہوئے انتہاپسندی کو ختم اور فسادیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں فرقہ واریت اور لسانیت کو فروغ دے کر ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ،ہمیں یکجہتی کے ساتھ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر انہیں شکست دینی ہے ،پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔#
ہمیں اپنے اسلاف ونظریئے پرگامزن ہونا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری
Mar 31, 2022