کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمںنسٹریشن نے قومی امراضِ قلب کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امراض قلب کے نام کے ساتھ قومی(نیشنل)کے لفظ کو حدف کردیا گیا ہے۔ قومی امراض قلب کا نیا نام "سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکیولر ڈیزیزز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نام تبدیل کرنے کے لئے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے سندھ اسمبلی سے قرارداد پیش کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا تھا۔