مصر میں نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے چند گھنٹے بعد خودکشی کر لی

Mar 31, 2022 | 14:15

ویب ڈیسک

خود کشی پرلوگ حیران و پریشان، واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں ہے،مصری میڈیا


مصر میں پولیس حکام نے طالبیہ کے علاقے میں شادی کے چند گھنٹے بعد نوبیاہتا جوڑے کی اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان اور لڑکی کی وقوعہ کی رات شادی ہوئی تھی اور انہوں نے طالبیہ کے علاقے میں دسویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ان کی خود کشی پرلوگ حیران و پریشان ہیں۔تحقیقات سے پتا چلا کہ مرنے والے جوڑی کی عمر پچیس اور تیس سال تھی۔ انہوں نے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور مصری میڈیا کے مطابق واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں ہے۔تحقیقاتی حکام وجوہات جاننے کے لیے متوفی کے اہل خانہ کے بیانات سنیں گے جب کہ انہوں نے فرانزک رپورٹ داخل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں