تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کیوریج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کیوریج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، امریکہ جیسے ملک بھی لوگوں کو یہ سہولت مفت نہ دے سکے۔انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کی بدولت اب نجی شعبہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ہسپتال بنائے گا اور یہ ایک مکمل صحت کا نظام بننے جا رہا ہے۔ ۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پورے پنجاب میں بھی ہر خاندان کو 10 لاکھ سالانہ مفت علاج کی سہولت کسی بھی سرکاری یا نجی ٹاپ ہاسپٹل سے میسر ہے۔
یونیورسل ہیلتھ کیورج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے-امریکہ جیسے ملک بھی لوگوں کو یہ سہولت مفت نہ دے سکے - صحت سہولت پروگرام کی بدولت اب نجی شعبہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ہسپتال بنائے گا اور یہ ایک مکمل صحت کا نظام بننے جا رہا ہے- ماشاءاللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 31, 2022