عالمی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ایک منفی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے شدید غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔موڈیز نے کہا کہ مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دیگر اداروں سے بیرونی امداد اور قرضوں اور پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت کے اقدامات اور اصلاحات پر جاری عملدرآمد کا سلسلہ بھی متاثر ہو گا۔
موڈیز کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پرتشویش کا اظہار
Mar 31, 2022 | 20:01